• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اقتصادی خود انحصاری تک خارجہ مختاری بھی حاصل نہیں ہو سکتی ، شاہ محمود

اقتصادی خود انحصاری تک خارجہ مختاری بھی حاصل نہیں ہو سکتی ، شاہ محمود 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کہ اکنامک ڈپلومیسی میری ترجیح ہے،اقتصادی خود انحصاری تک خارجہ پالیسی میں بھی خود مختاری حاصل نہیں کی جاسکتی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے عالمی خارجہ پالیسی کو معاشی تعلقات کے ساتھ جوڑنا ہو گا،خارجہ امورمیں اہلیت کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے، ہاتھ پھیلانے والے کی طرف توجہ نہیں دی جاتی، دنیا کی سوچ کا انداز بدلتا جارہا ہے، دنیا اپنی خارجہ پالیسی کو معاشی مفادات کیساتھ جوڑ رہی ہے، ہم نے ڈیڑھ سال میں بہت کچھ سیکھا ہے اورموجودہ حکومت نے 10 ارب ڈالرکے قرضے واپس کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکووفاق ایوانہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی) فیڈریشن ہائوس کے دورے کے موقع پر تاجر وصنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اپنے مفادات کے حصول کے لیے دنیا بڑی مارکیٹس کی جانب دیکھ رہی ہے، یہ ممالک انسانی حقوق اوراخلاقیات کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن عملی اقدام نہیں کئے جاتے، بھارت ایک بہت بڑی تجارتی منڈی ہے۔

تازہ ترین