راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ بار اور بینچ کے درمیان رواداری کا رشتہ قائم رہے۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے۔کوشش کریں زیادہ سے زیادہ فائدہ مند درخت اگائیں۔جنسی ہراسگی سے متعلق الگ کورٹس کی ضرورت ہے۔نئے رجحانات آرہے ہیں وکلاء اس کے لیے تیار رہیں۔کوشش کریں کیسز کم سے کم التواء کا شکار ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جانب سے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بار کے صدر ملک غام مصطفی کندوال،سیکرٹر ی جنرل محمد فیصل ملک نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ججز،وکلاء نے شرکت کی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نےکہا کہ سائبر کرائم کے قانون کو تبدیل اور جدید کرنے کے لئے کانفرنس کر رہے ہیں ۔سائبر کرائم کے حوالے سے بھی کام کی ضرورت ہے تاکہ ممنوعہ مواد اپ لوڈ نہ ہوسکے۔جنسی ہراساں کرنےکے مقدمات کے لیے الگ کورٹ بنا رہے ہیں۔ کم عمر ملزمان کے مقدمات کے حوالے سے بھی ججز کی علیحدہ سے ٹریننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی ہڑتالوں سے سائلین کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ بلاوجہ ہڑتال کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔ اس سے قبل چیف جسٹس لا ہو ر ہا ئی کو رٹ مامون رشید شیخ نے جھنڈا چیچی روڈپر لائرز ہسپتال کی نئی عما رت کی تعمیر کا افتتاح بھی کیا۔ تقر یب میں صو بائی و زیر قا نون را جہ محمد بشا رت، جسٹس امیر بھٹی، ذوالفقار علی نقوی،ملک وحید انجم، سجاد اکبر عباسی، سینئر سول جج شاہد اعوان، صدر ہا ئی کورٹ بار ملک غلام مصطفی کندوال،جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار محمد فیصل ملک، ایڈیشنل سیشن ججزو سول ججز کے علاوہ وکلاء نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچیف جسٹس لا ہور ہا ئی کو رٹ جسٹس ما مون رشید شیخ نےکہاکہ وکلاء برادری کوصحت عا مہ کی بہتر ین سہو لیا ت کی فرا ہمی یقینی بنا نے کے لئے لا ئرز ہسپتال کی تو سیع کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ صو بائی و زیر قا نون را جہ محمد بشا رت نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ انصا ف کی فوری د ستیا بی معا شر ے سے تما م برا ئیوں کا جڑ سے خا تمہ کر تی ہے اور انصاف فراہم کر نے کے اس عمل میں سب سے اہم کردار وکلاء کو ادا کر نا ہو تا ہے۔اس موقع پر ہسپتال کوآرڈنیٹر سید ذوالفقار عباس نقوی نےکہاکہ اس وقت ہسپتال میں کلینک لیب، ڈینٹسٹری و الٹرا سا ؤ نڈ وغیرہ کی سہو لیات میسر ہیں۔ہسپتال تو سیع منصو بہ دو فیز میں مکمل کیا جائے گا۔ دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نےہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لاء افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا تاخیر انصاف کی فراہمی میں لاء افسران کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور لاء افسران کے ساتھ ساتھ عدالتی عملے کے تعاون سے زیر تصفیہ مقدمات کے فیصلے کم سے کم عرصے میں سنائے جاسکتے ہیں جس سے شہریوں کو عرصہ دراز تک عدالتوں کے چکر کاٹنے سے چھٹکارہ حاصل ہو سکتا ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری محمد حسین، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔