• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کے نواسے پیٹرفلپس کی بیوی آٹم نےعلیحدگی اختیارکرلی۔


برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے شاہی گھرانےکوکسی کی نظرلگ گئی، ملکہ برطانیہ کے نواسے پیٹرفلپس کی بیوی آٹم نےعلیحدگی اختیارکرلی۔

ملکہ برطانیہ کی بیٹی شہزادی این کے بیٹے شہزادہ پیٹرفلپس سے ان کی بیوی آٹم نے اچانک طلاق مانگ لی ہے، ملکہ کے نواسےکی بیوی کا علیحدگی کے بعد ممکنہ طور پر کینیڈا واپس جانےکا ارادہ ہے۔

42 برس کے ملکہ برطانیہ کے نواسے شہزادہ پیٹر فلپس کی شادی 12 برس پہلے آٹم سے ہوئی تھی، ان دونوں کی 2 کمسن بیٹیاں بھی ہیں۔

شاہی خاندان میں ایک اورجوڑے کے ٹوٹنے پر برطانوی تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کے شاہی خاندان چھوڑنےکا آٹم پر اثر پڑا ہے۔

 شہزادہ پیٹر فلپس اپنی بیوی کے اچانک طلاق مانگنے پر حیرت زدہ ہیں۔

دوسری جانب بہوآٹم کےطلاق مانگنےپرملکہ برطانیہ اورشہزادہ چارلس اپ سیٹ ہیں۔

تازہ ترین