• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت، زرداری پیش نہ ہوئے

سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میگامنی لانڈرنگ، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت میں آصف زرداری علالت کے باعث احتساب عدالت پیش نہ ہو سکے جبکہ ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔

اسلام آباد  کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس، میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے  سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میگامنی لانڈرنگ، جعلی بینک اکاؤنٹس  کیس کی سماعت کی۔

فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان نےعدالت میں حاضریاں لگوائیں جبکہ  آصف زرداری پیش نہ ہوئے۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ خواجہ انور مجید کہاں ہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ انور مجید کو کراچی سے لانے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹرز کو خط لکھا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ نیب تمام کیسزمیں پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے۔

سماعت کے دوران وکیل آصف زرداری فاروق ایچ نائیک  نے عدالت سے کہا کہ ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ہیں اور اپیل کی کہ عدالت ریفرنسزکی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت دے۔

جج احتساب عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین