• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہری کے نام پر ریسٹورنٹ چلانے والا افغان باشندہ گرفتار

سعودی شہری کے نام پر مدینہ منورہ میں ریسٹورنٹ چلانے والے افغان باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعوب عرب کی وزارات تجارت کے مطابق افغان باشندے پر ملک کے تجارتی قواعد کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 30 ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ بند کرکے لائسنس منسوخ کردیا گیا اور افغان شہری کو ملک سے نکال دیا گیا۔

حکام کے مطابق غیرقانونی کاروبار کی اطلاع دینے والے شہری کو 15 ہزار ریال انعام دیا گیا ہے۔

تازہ ترین