• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈکپ: چوتھے روز کینیڈا، ایران اور انگلینڈ نے اپنے میچز جیت لیے

کبڈی ورلڈ کپ: چوتھے روز کینیڈا، ایران اور انگلینڈنے اپنے میچز جیت لیے


کبڈی ورلڈکپ کا فیصل آباد میں بھی خوب رنگ جما، ایونٹ کے چوتھے روز کینیڈا، ایران اور انگلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ کل (جمعرات) پاکستان آسٹریلیا کے میچ سمیت چھ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

فیصل آباد میں کبڈی ورلڈکپ کے میچز پہنچے تو وہاں بھی پہلوانوں نے خوب رنگ جمایا۔ دن کے پہلے میچ میں کینیڈا کا مقابلہ آزربائیجان سے ہوا۔ انتہائی دلچسپ مقابلے سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔ میچ میں کینیڈا نے 31 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں ایران اور جرمنی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں، جس میں ایران نے باآسانی 23-55 کے اسکور سے میدان مار لیا۔

دن کے آخری میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ سیرالیون سے ہوا، جس میں انگلینڈ 26-41 سے فاتح رہا۔

ایونٹ کے پانچویں دن پاکستان ٹیم بھی ایکشن میں ہوگی، اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے شام چار بجے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے بھارت اور ایران کی ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے اور سیرالیون اور جرمنی کی ٹیمیں پونے تین بجے مد مقابل ہوں گی۔

ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

تازہ ترین