وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی سے ملاقات کی، اس دوران پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر نے دونوں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ہی ق لیگ کے ترقیاتی کاموں پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا، اب عوام کو بار بار ملاقاتیں نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہوتا نظر آئے گا۔
اسد عمر نے طارق بشیر چیمہ سے شکوہ کیا کہ آپ گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں نہیں آئے، اسد عمر نے ق لیگ کے رہنماؤں کو وزیراعظم کا پیغام بھی پہنچا یا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔