• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے میچ: امریکی کرکٹ ٹیم کم ترین اسکور پر آؤٹ

امریکا کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ لیگ کے ون ڈے میچ میں نیپال کے خلاف12 اوورز میں  صرف 35 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، امریکی ٹیم ایک روزہ میچ میں سب سے کم اسکور بنانے والی زمبابوے کے برابر آگئی۔

اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم ترین اسکور کا اعزاز زمبابوے کے پاس تھا، وہ ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے خلاف صرف 35 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، اب اس فہرست میں امریکی کرکٹ ٹیم کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

زمبابوے کی ٹیم 2004ء میں سری لنکا کے خلاف اپنے ہی میدان پر 18 اوورز میں صرف 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

کٹھمنڈو میں کھیلے گئے ورلڈ کپ لیگ میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ میزبان کے لیے سازگار رہا، 50 اوورز کے میچ میں نیپال نے 12 اوورز کے اندر مہمان ٹیم کو کم ترین اسکور پر پویلین لوٹا دیا۔

نیپال کی جانب سے لیگ اسپنر سندیپ لمی چانے نے 16 رنز کی عوض 6 امریکی کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ ایک اور اسپنر سشان بھاری نے صرف 5 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کی۔

امریکی ٹیم کی طرف سے اوپنر مارشل سب سے زیادہ 16 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔

کم ترین ہدف کے تعاقب میں نیپال کے دونوں اوپنر 2 رنز کے مجموعہ پر پویلین لوٹ گئے تھے لیکن بعد میں آنے والے دونوں کھلاڑیوں نے غلطی کئے بغیر 35 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 5 اعشاریہ 2 اوور میں حاصل کرلیا۔

تازہ ترین