اسلام آباد ( ایوب ناصر )گوادر کی سمندری حدود میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے "چاند تارہ " جزیرے کے قیام کے منصوبے کا ماسٹر پلان منظر عام پر آگیا، 78 صفحات پر مشتمل ماسٹر پلان کے مطابق یہ منصوبہ حکومت پاکستان اور چین کی سرکاری کمپنی کے مابین مشترکہ منصوبہ ہوگا، جس کی مجموعی مالیت 132 بلین ڈالر ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جزیرے کا نام "چاند تارہ" اس لیے رکھا گیا ہے یہ پاکستانی جھنڈے کی نمائندگی کرتا ہے۔ جزیرے میں تفریحی پارک، آرٹ اینڈ کلچر میوزیم، گرینڈ تھیٹر، کنسرٹ ہال، انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر، متعدد ہوٹلز اور شاپنگ مال بنایا جائے گا۔