گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ خریداری گندم اسکیم2015-2016 شروع ہونے سے پہلے ضلع گوجرانوالہ میں اسکیم 2014-2015 کی 32232.050 ٹن گندم گوداموں میں موجود تھی اسکیم2015-2016 کی 173296.900 م ٹن گندم خریداری کی گئی دیگر اضلاع سے99927.942 م ٹن گندم برائے ذخیرہ کاری آمد ہوئی۔اس طرح ضلع میں گندم کی کل مقدار 305456.892 م ٹن ہوئی جس میں سے مورخہ 31-03-2016 تک 243214.125 م ٹن گندم فلور ملوں کو گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق خزانے سرکار میں رقم جمع ہونے کے بعد بذریعہ پرمنٹ اتھارٹی جاری کی گئی اور 62242.877 ٹن گندم سرکاری گوداموں میں موجود ہے جس میں کوئی کمی بیشی نہ ہے نئی فصل 2016-2017 کے انتظامات کے حوالے سے ڈائریکٹر فوڈ محمد آصف بلال لودھی نے سٹاف سے خطاب کیا ۔