بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شمار دنیا کی بہترین خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں کیا گیا ہے۔
خواتین کی خوبصورتی، فٹنس اور صحت کے حوالے سے مشہور عالمی ویب سائٹ اسٹائل کریز نے دنیا کی 52 خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں 2019 میں حسینہ عالم کا تاج سرپرسجانے والی زوزی بینی تنزی، سپر ماڈل بیلا حدید اورانجلینا جولی کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔
ماہرہ خان نے فہرست میں اٹھارہویں پوزیشن حاصل کرکے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق ماہرہ خان نہ صرف پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ہیں بلکہ ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے۔