• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالورز کے ساتھ پاکستان کی پہلی نامور شخصیت بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: ماہرہ خان کے نام ایک اور بین الاقوامی اعزاز

34 سالہ اداکارہ کئی بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

View this post on Instagram

رات کی رانی

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on


کانز فلم فیسٹول سے لیکر پیرس فیشن ویک میں ماہرہ نے  پاکستان کی نمائندگی کی۔

ماہرہ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ماہرہ ناصرف ایک اچھی اداکارہ بلکہ ایک بہترین شخصیت بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پیرس فیشن ویک سے پہلے ماہرہ کا نیا انداز

ماہرہ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلم ’رئیس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ماہرہ کے 50 لاکھ انسٹاگرام فالوورز اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ اداکارہ کی مقبولیت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔

سرمد سلطان کے ڈرامے ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نے 2006 میں بطور وی جے اپنے کیریئر کا آغاز کیاتھا۔

بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ ماہرہ نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔

ماہرہ کی پاکستانی فلموں میں بن روئے، منٹو، ہو من جہاں، ورنہ، سات دن محبت ان اور سپراسٹار شامل ہیں۔

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ  اپنے پسندیدہ شخصیات کو ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر فالو کرتے ہیں اور ان کی زندگی کے ہر پل کی خبر رکھتے ہیں۔

ناصرف یہ بلکہ مداح سوشل میڈیا کی بدولت اپنی پسندیدہ شخصیات سے  براہ راست بات چیت بھی کر لیتے ہیں۔

تازہ ترین