مغربی ممالک کی طرح ہمارے ہاں بھی کافی پینا بہت پسند کیا جاتا ہے۔کئی لوگوں نے بلیک کافی کو اپنی ڈائیٹ کا حصہ بنالیا ہے۔جبکہ کافی کئی طرح سے بنائی جاتی ہے۔ہر کوئی اپنی پسند کے مطابق کافی پیتا ہے۔کسی کو بلیک کافی پسند ہے تو کسی کو کریمی کافی پسند ہوتی ہے۔کافی کو اگر اعتدال سے پیا جائے تو اس کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں۔
کئی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ دل و دماغ کے لیے مفید ہے۔علاوہ ازیں رات کو پڑھنے والے لوگ چاک و چوبند رہنے کے لیے بھی کافی کا ستعمال کرتے ہیں۔اس کی خوشبو اور ذائقہ بہت ہی مزیدار ہوتا ہے۔کولڈ اور ہاٹ کافی کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال مختلف ڈشز بنانے میں بھی کیا جاتا ہے۔کافی سے بنی چند ڈشز کی تراکیب ملاحظہ کریں۔
کافی نان کھتائی
اجزاء۔
میدہ(چھنا ہوا)۔ایک پیالی+ 2 کھانے کے چمچ
بیسن۔ 2 کھانے کے چمچ
بیکنگ سوڈا۔4/1چائے کا چمچ
کافی ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
باریک پسی ہوئی چینی۔2/1 پیالی
انڈے کی زردی۔ ایک عدد
سوجی۔ ایک کھانے کا چمچ
پستے(باریک کٹے ہوئے)۔2کھانے کے چمچ
نمک۔ ایک چٹکی
گھی۔ 1/2پیالی
ترکیب۔
میدہ، بیسن،بیکنگ سوڈا،کافی اور نمک ملا کر چھان لیں۔ایک پیالے میں گھی اور چینی کو الیکڑک بیڑ سے یکجان کرلیں۔اس میں چھنا ہوا آمیزہ ملائیںاور گوندھ کر رکھ دیں۔اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنا کر بیکنگ ٹرے پر رکھیں اور انگوٹھے سے دبا کر چپٹا کردیں۔اس پر زردی لگا کر پستے چھڑک دیں۔ ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں 180C پر20 منٹ تک پکا کر نکال لیں۔مزیدار کافی نان کھتائی تیار ہے۔
کافی بریڈ اینڈ بٹر پڈنگ
اجزاء۔
بریڈ سلائس۔ 14 عدد (کنارے اُتار لیں)
دودھ۔ 2 کپ
کریم۔ ایک سےڈیڑھ کپ
چینی۔2/1 کپ
نمک۔ حسبِ ذائقہ
کافی۔ 2 کھانے کے چمچ
پانی (اُبلا ہوا)۔2/1 کپ
ونیلا ایسنس۔2/1 چائے کا چمچ
کشمش۔ 2 کھانے کے چمچ
مکھن۔ حسبِ ذائقہ
انڈے۔ 2عدد
جائفل (پسی ہوئی)۔4/1 چائے کا چمچ
ترکیب۔
بریڈ سلائس کے 2-2حصے کر کے اس پر مکھن لگائیں۔اس کو شیشہ ڈش میں تہہ کی صورت میں رکھیں۔اب اس پر کشمش چھڑکیں۔ایک سوس پین میں کافی، پانی، کریم، دودھ کو مکس کرکےگرم کریں اُبال نہ دلوائیں۔پھرایک پیالے میں انڈے، چینی، نمک اور ونیلا ایسنس ڈال کر پھینٹ لیں۔اس کے اندر دودھ والا مکسچر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔اس کو بریڈ سلائس کے اُوپر ڈالیں اور کور کردیں۔اب جائفل چھڑکیں ۔گرم اوون میں 180c پر45منٹ تک بیک کریں۔ مزیدار کافی بریڈ اینڈ بٹرپڈنگ تیار ہے۔ گرم گرم سرو کریں۔
کافی اسفنج
اجزاء۔
میدہ ۔چاراونس
مکھن۔ چاراونس
کیسٹرشوگر۔ چاراونس
انڈے۔ دوعدد
بیکنگ پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ
کافی۔ دوکھانے کے چمچ
گرم پانی۔ ایک کھانے کا چمچ
نمک۔ ایک چٹکی
ترکیب۔
سب سے پہلے مکھن اور چینی کو ملا کراچھی طرح پھینٹ کر یکجان کرلیں۔ایک ایک چمچ میدہ انڈے باری باری ڈالیں اور خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔پھر ابلتے ہوئے گرم پانی میں کافی ڈال کرملائیں اور اس کو کیک کے بنے آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح ملا دیں۔پھر اس کو اوون میں بیک کرلیں۔مزیدار کافی اسفنج سرو کرنے کے لیے تیار ہے۔
چاکلیٹ کافی کیک
اجزاء۔
میدہ ۔چھ اونس
بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
چاکلیٹ۔ پانچ اونس
مکھن ۔آدھا کپ
چینی ۔آدھا کپ
ونیلا ایسنس۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
انڈے۔ چار عدد
کافی۔ ایک چائے کا چمچ
چیز کافی فروسٹنگ کے لیے:
آئسنگ شوگر ۔دو کپ
مکھن ۔چار اونس
کافی ۔ایک کھانے کا چمچ
دودھ ۔آدھا کپ
ترکیب۔
پہلے اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں اور نو انچ کے سینڈوچ پین کو مکھن سے گریس کرلیں۔
اب ایک پیالے میں مکھن کو چینی اور ونیلاایسنس شامل کرکے پھینٹ لیں، جب تک آمیزہ کریمی نہ ہو جائے۔
پھر اس میں ایک ایک کرکے انڈے شامل کریں اور ساتھ ہی تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کرلیں۔
پھر بیٹر کی رفتار ہلکی کرکے چاکلیٹ اور کافی ڈال کر فولڈ کریں۔
پھر چمچ کی مدد سے نو انچ پین میں ڈال دیں اور پنتالیس منٹ کے لیے بیک کریں۔
جب بیک ہو جائے تو پین میں ہی ٹھنڈا کریں اور پھر سرونگ ٹرے میں پہلے ایک کیک رکھیں۔
اُس پر کافی فروسٹنگ پھیلائیں۔
اس پر دوسرا کیک رکھیں اور کافی فروسٹنگ سے کور کرلیں۔
کدوکش کی ہوئی چاکلیٹ چھڑک کر سرو کریں۔
کافی سوفلے
اجزاء۔
کریم۔ ایک کپ
چینی ۔آدھا کپ
گرم پانی ۔آدھا کپ
بادام (گارنشنگ کے لیے )۔ تین عدد
انسٹنٹ کافی ۔چار چائے کے چمچ
جیلاٹن۔ ایک چائے کا چمچ
ونیلاایسنس۔4/1 چائے کا چمچ
کافی ایسنس۔ ایک کھانے کا چمچ
اورنج رائنڈ (کدوکش کیا ہوا)۔ دو چائے کے چمچ
نمک ۔حسبِ ذائقہ
ترکیب۔
جیلاٹن کو ٹھنڈے پانی میں کچھ دیر بھگودیں۔کافی چینی، نمک کو گرم پانی میں حل کریں۔جیلاٹن شامل کر کے حل کرلیں۔اس میں اورنج رائنڈ شامل کریں اور ٹھنڈا کریں۔آدھا سیٹ ہوجائے تو پھینٹی ہوئی کریم ،ونیلااور کافی ایسنس شامل کردیں۔اس کو پیالی میں ڈالیں اور سیٹ ہوجائے توکریم اور بادام سے سجائیںاور سرو کریں۔
کیپاچینو مفنز
اجزاء۔
میدہ۔ دو کپ
چینی۔ تین چوتھائی کپ
بیکنگ پاؤڈر۔ اڑھائی چائے کے چمچ
دار چینی۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
نمک۔ آدھا چائے کا چمچ
دودھ۔ ایک کپ
کافی پاؤڈر ۔دو کھانے کے چمچ
مکھن۔ آدھا کپ (پگھلا ہوا)
انڈا۔ ایک عدد (پھینٹا ہوا)
ونیلا ایسنس۔ ایک چائے کا چمچ
چاکلیٹ چپس ۔تین چوتھائی کپ
چاکلیٹ ۔ایک کپ (کٹی ہوئی)
ترکیب۔
ایک پیالے میں میدہ، چینی، بیکنگ پاؤڈر، دار چینی اور نمک ڈال کر مکس کریں۔الگ سے دودھ میں کافی پاؤڈر گھول لیں اور ساتھ ہی اس میں مکھن، انڈا اور ونیلا ایسنس بھی شامل کر دیں۔اس کے بعد میدے اور کافی والے دونوں آمیزوں کو ملا دیں، یکجان ہو جائے تو چاکلیٹ چپس ڈال کر فولڈ کر لیں۔اب تیار بیٹر کو مفن کے سانچوں میں بھر کے ایک سو نوے ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں ستراں سے بیس منٹ تک بیک کریں۔آخر میں چاکلیٹ کو پگھلا کر تیار مفن پر چھڑک دیں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔
ہاٹ چاکلیٹ کافی
اجزاء۔
دودھ۔ آدھا لیٹر
چینی۔ دو کھانے کے چمچ
کوکو پاؤڈر ۔دو کھانے کے چمچ
کافی ۔تین چائے کے چمچ
کریم ۔آدھا کپ
دار چینی۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
ترکیب۔
دودھ میں چینی اور کوکو پاؤڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب مگ میں پہلے کافی ڈالیں اور پھر دودھ کا مکسچر شامل کر دیں۔آخر میں کریم اور دار چینی ڈال کر سرو کریں۔
آئسڈ اسپریسو
اجزاء۔
کافی ۔تین چوتھائی کپ (تین چوتھائی کپ پانی میں چوتھائی چائے کا چمچ کافی مکس )
دودھ۔ ایک کپ
ونیلا آئس کریم ۔دو اسکوپس
چینی ۔حسب ذائقہ
کافی آئس بلاکس:
اسٹرونگ کافی۔ ڈیڑھ کپ
ترکیب۔
کافی آئس بلاکس کے لئے:اسٹرونگ کافی کو آئس کیوبز ٹرے میں ڈالیں اور مکمل جمنے تک فریزر میں رکھیں۔پھر کافی، دودھ، ونیلا آئس کریم اور چینی کو بلینڈر میں ڈال کر یکجا ہونے تک بلینڈ کرلیں۔اب اس میں چار عدد کافی آئس بلاکس شامل کرکے ایک منٹ یا اچھی طرح ملنے تک بلینڈ کریں۔اب اسے ٹھنڈے گلاسز میں ڈال کر بچے ہوئے دو بلاکس شامل کرکے سرو کریں۔
کافی بنانا اسموتھی
اجزاء۔
کیلے ۔دو عدد (چھیلے، کٹے اور فروزن)
دودھ۔ ڈیڑھ کپ
دہی۔ پانچ کھانے کے چمچ
کافی۔ ایک چائے کا چمچ
دار چینی۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
برف ۔ایک کپ (کُٹی ہوئی)
چینی ۔دو کھانے کے چمچ
کیلے ۔گارنش کے لیے
ترکیب۔
بلینڈر میں کیلے، دودھ، دہی، کافی، دار چینی، برف اور چینی ڈال کر بلینڈ کریں۔آخر میں کیلوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔
کافی اینڈ وال نٹ آئسکریم
اجزاء۔
انسٹنٹ کافی پاؤڈر ۔ایک کھانے کا چمچ
گرم پانی ۔ایک کھانے کا ایک چمچ
جیلاٹن۔دو کھانے کےچمچ (گرم پانی میں حل کیا ہوا)
گاڑھی کریم۔ ڈیڑھ پیالی5
کڑھاہوا دودھ (Evoporated Milk)۔ ایک سو پچیس گرام
اخروٹ (کترے ہوئے) ۔آدھی پیالی
چینی۔ ایک سو پچیس گرام
ترکیب۔
کاڑھے ہوئے دودھ (Evoporated Milk) کو ہلکی آنچ پر ابالیں۔کافی کو کھانے کے ایک چمچ گرم پانی میں گھول لیں۔ابلتے ہوئے دودھ میں جیلاٹن، کافی اور چینی شامل کر یں۔مرکب کو جھاگ دار ہونے تک پھینٹ لیں۔مرکب کو ٹھنڈا کر کے اس میں کریم شامل کریں۔فریج میں ٹھنڈا کرنے کے بعد فریزر میں منتقل کر دیں۔ایک گھنٹے بعد فریزر سے نکالیں اور خوب پھینٹ لیں۔اخروٹ شامل کر یں اور جمنے کے لئے فریز کر دیں۔