• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

فوٹوز — ویڈیو گریب
فوٹوز — ویڈیو گریب

چین میں ایک پریشان کن واقعہ پیش آیا جس میں دورانِ استعمال ایک بچی کے ہاتھوں میں موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچی اپنے گھر میں صوفے پر پرسکون انداز میں بیٹھی موبائل فون استعمال کرتی نظر آ رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ استعمال بچی کے ہاتھوں میں اچانک موبائل فون پھٹ جاتا ہے۔


اچانک موبائل پھٹنے پر خوفزدہ بچی صوفے سے نیچے گرنے کے بعد فوراََ وہاں سے اُٹھ کر بھاگتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جن میں فون کا زیادہ گرم ہونا، بیٹری کی خرابی یا چارجنگ کے دوران تکنیکی مسائل شامل ہیں۔

حالیہ برسوں میں دنیا کے مختلف حصوں میں موبائل فون پھٹنے کے ایسے ہی کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید