وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حُکم خوش آئند ہے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے’جیونیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد کی روک تھام سے متعلق ہماری وزارت نے بل تیار کیا تھا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ وزارت قانون کو عدالتی حکم پر آرٹیکل 89 اے کو سیل کرنا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ قانون بن جائے تو متعلقہ حکام کو اس پر عمل درآمد کرانا ہوتا ہے۔
اُنہوں نےمزید کہا کہ بچوں پر تشدد بہت بڑھ گیا ہے، اِس لیے ہمیں مضبوط اقدامات کرنا ہوں گے۔