• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری سے جرمن سفیر کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے جرمن سفیر کی ملاقات


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جرمنی کے سفیر برنارڈ شیلاگیک نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹوزرداری اور جرمن سفیر برنارڈ شیلاگیک نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جرمنی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں، دوسری جنگ عظیم میں ہونے والی تباہی کے بعد جرمن معیشت کی حیران کن ترقی مثالی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور جرمنی کے تجارتی رابطوں میں مزید اضافے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

جرمن سفیر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شخصیت اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور بلاول بھٹو زرداری کے مثبت خیالات پر اظہارِ تشکر کیا۔

ملاقات میں شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اور نیّر بخاری بھی موجود تھے۔

تازہ ترین