گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) خرچہ نہ دینے پر 4 بچوں کی ماں فوزیہ بی بی نے کلہاڑی مار کر اپنے 35سالہ شوہر کو شدید زخمی کر دیا، باغبان پورہ کے علاقہ نوشہرہ رو ڈکے رہائشی میان بیوی فوزیہ اور اکرام شاہد کا گزشتہ روز خرچہ نہ دینے پر گھر میں جھگڑا ہوا جس کے بعد فوزیہ بی بی نے اپنے بھائی کو بلا لیا اور دونوں بہن بائیوں نے مل کر اکرام شاہد پر تشدد کیا اور سر میں کلہاڑی لگنے سے اکرام شاہد شدید زخمی ہو گیا،جیسے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔