• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقین کرکٹ بے صبری سے پی ایس ایل کے منتظر


سات دن بعد پاکستان میں پی ایس ایل سیزن فائیو شروع ہونے جارہا ہے، کرکٹ کے شوقین افراد بڑی بے صبری سے پی ایس ایل کے منتظر ہیں۔

لاہور میں پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، سب کی زبان پر ایک ہی بات ہے کہ پی ایس ایل ہو رہا ہے وہ بھی پاکستان میں، میچ دیکھنے کو ملیں گے، پسندیدہ کھلاڑی آئیں گے، فیملی اور دوستوں کے ساتھ میچ دیکھیں گے۔

پاکستان میں پی ایس ایل ہونے پر کرکٹ لورز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سافٹ امیج بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان آ کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، یہ گھر جیسا ہے، ڈیرن سیمی

پی ایس ایل دیکھنے کو بے تاب افراد نے نہ صرف تیاریاں کرلیں ہیں، بلکہ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کا عزم بھی کرلیا ہے۔

20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والےٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فائیو کا مکمل شیڈول

ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔

34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

لاہور قلندرز اپنے 8 میچز لاہور جبکہ ایک، ایک کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

تازہ ترین