• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی سی کی قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ

ایم سی سی کی قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ


48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی میریلیبون (ایم سی سی) کی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ کی۔ سنگاکارا کی قیادت میں آنے والی مہمان ٹیم کل پہلا ٹی ٹونٹی میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔ میچ جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

ایم سی سی کی ٹیم کمار سنگاکارا کی قیادت میں جمعرات کی صبح لاہور پہنچی تو ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

مہمان کھلاڑیوں نے ہوٹل میں چند گھنٹے آرام کیا اور پھر دوپہر کو ٹریننگ کے لیے قذافی اسٹیدیم پہنچ گئے، جہاں ایم سی سی کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

ایم سی سی کی ٹیم سات روزہ دورے میں ایک ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی اور اس سلسلے کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ میچ پانچ بجے شروع ہو گا۔

لاہور قلندرز نے شائقین کرکٹ میں میچ کی ٹکٹس مفت تقسیم کی ہیں۔

میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیوسوپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین