• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن: سپریم کورٹ کا نئی جے آئی ٹی سے متعلق 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن: سپریم کورٹ کا نئی جے آئی ٹی سے متعلق 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم


سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق درخواستوں کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر دوسری جے آئی ٹی کی بحالی کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے حکم کو غیر موثر کرنے کے لیے درخواست گزار ہائی کورٹ میں گئے، ہائی کورٹ سپریم کورٹ کا حکم کیسے غیر مؤثر کرسکتی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کو نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق فیصلہ 3 ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کی زندگیاں گئیں، فیصلہ جلد ازجلد ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دیں۔

علاوہ ازیں نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کا عبوری حکم بھی برقرار رہے گا۔

تازہ ترین