گلگت بلتستان کے 10 ہزار فٹ بلند پہاڑوں کے درمیان چپرسن ویمن کپ فٹبال ٹورنامنٹ زودخن سن فلاور کی ٹیم نے جیت لیا۔
گلگت بلتستان کے علاقے چپرسن کے سرد ترین موسم میں 10 ہزار فٹ بلند پہاڑوں کے درمیان چپرسن ویمن کپ فٹبال 2020 منعقد ہوا، جس میں 10 مقامی ٹیموں نے حصہ لیا۔
ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں زودخن سن فلاور اور کرومین شاہین کے درمیان مقابلہ ہوا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک ایک، ایک گول سے برابر رہا، اضافی وقت میں زودخن سن فلاور کی حلیمہ نصیر نے فیصلہ کن گول بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔