• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈکپ: پاکستان نے آسٹریلیا کو پچھاڑ دیا

کبڈی ورلڈ کپ: پاکستان نے آسٹریلیا کو پچھاڑ دیا


کبڈی ورلڈکپ 2020 میں پاکستان نے آسٹریلیا کو بھی پچھاڑ دیا۔ بھارت نے ایران اور جرمنی نے سیرا لیون کے خلاف کامیابی حاصل کر لی۔

کل(جمعہ) گجرات میں ٹیم پاکستان کا مقابلہ آزربائیجان سے ہوگا، جبکہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بھی بھرپور مہارت دکھائی۔ قومی پہلوانوں نے خوب داؤ پیچ کھیلے اور آسٹریلیا کو 25 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے ہرا دیا۔

دن کے پہلے میچ میں بھارت اور ایرن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں بھارتی ٹیم نے 39-50 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

ایک اور میچ میں جرمنی نے سیرا لیون کو با آسانی 14 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

کل کبڈی ورلڈ کپ کا میلا گجرات میں لگے گا، جہاں پہلے میچ میں پاکستان اور آزربائیجان کی ٹیمیں دوپہر ڈھائی بجے مد مقابل ہوں گی اور دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے پونے چار بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین