• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام گلا سڑا، حصول انصاف کیلئے طویل جدوجہد کرنا پڑتی ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے مون گارڈن کے مکینوں کو ایک ہفتے میں فلیٹس خالی کرنے کا نوٹس انتہائی افسوس ناک ہے،کسی صورت میں بھی مکینوں پر ظلم نہیں ہونے دیا جائے گا، مون گارڈن کے مکینوں کے پاس قانونی دستاویزات موجود ہیں،حکومت کا کام عوام کو چھت فراہم کرنا ہے،اگر بلڈرز نے ریگولرائز فیس جمع نہیں کروائی تو اس میں مکینوں کا کوئی قصور نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں مون گارڈن ورکنگ کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے سید قطب احمد کی قیادت میں ملاقات کی ۔وفد نے حافظ نعیم کو بتایا کہ ہمارے فلیٹس مکمل طور پر قانونی ہیں، بلڈرز اور ایس بی سی اے کی مبینہ ملی بھگت سے فلیٹ خالی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔حافظ نعیم نے وفد کا خیر مقدم کیا اور مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کا قانون اور نظام گلا سڑا ہے جہاں انصاف حاصل کرنے کے لیے طویل جدوجہد کرنا ہوتی ہے۔

تازہ ترین