• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی سے سید شہزاد اختر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر سید شہزاد اختر کی قیادت میں صوبائی وزیرتعلیم و محنت سعید غنی سے ملاقات کی اور انہیں نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفد میں غلام عباس بلوچ، شاہجہان خان اور نصیر الدین موجود تھے۔ وفد نے وزیر تعلیم کو اسکولوں کے تعلیمی سیشن سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر سعید غنی نے تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس موقع پر صدر پیک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیر تعلیم اسکولز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اس موقع پر موجود ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے تعلیمی سیشن کے معاملے پر سعید غنی کی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

تازہ ترین