• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا ٹائون سوسائٹی ملتان کے معاملات چلانے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے واپڈا ٹائون سوسائٹی ملتان کے روز مرہ معاملات چلانے کے لئے عارضی بنیادوں پر پانچ رکنی سی ٹی سی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ ایگزیگٹو ڈسٹرکٹ ذآفیسر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملتان میاں عبدالغفور احمد کے مطابق پانچ رکنی ٹیم کے کنونیئر ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب ملتان محمد ایوب جبکہ غلام محی الدین ڈسی او سی او ڈی سی او ملتان کے نمائندے کے طور پر اور میپکو کے تین اعلی افسران جن میں خواجہ خالد محمود ریٹائرڈ ایس ای چوہدری محمد اکرم ایس ای پلاننگ اور علی اکرم گجر ایس ای میپکو شامل ہیں ۔ 
تازہ ترین