• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی امریکی خطے میں بڑی کار جتنی سائز کے کچھوے کی باقیات برآمد

کراچی (نیوز ڈیسک) برِاعظم جنوبی امریکا کے شمالی خطے میں کار کے سائز کے برابر کچھوؤں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔ اسٹوپینڈیمس جیوگرافیکس نامی کچھوے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ اس خطے میں ایک کروڑ 30 لاکھ سال سے لے کر 70 لاکھ سال قبل کے درمیان پایا جاتا ہوگا۔ ان فوسلز کی دریافت کولمبیا کے صحرا ٹاٹاکوا اور وینیزویلا کے اوروماکو خطے میں ہوئی ہے۔ اسٹوپینڈیمس کے فوسل سب سے پہلے 1970 کی دہائی میں دریافت ہوئے تھے ۔

تازہ ترین