• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات کی خبروں کی تردید، طبیعت شدید ناساز

سری نگر(نیٹ نیوز)حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت شدید ناساز ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی اس وقت نظر بند ہیں اور اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد وہ شدید علیل ہیں۔ترجمان حریت رہنما کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی طبیعت طویل نظربندی کے باعث خراب ہوئی، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن سے سانس لینے میں مشکلات ہیں۔ترجمان نے کشمیری عوام سے سید علی گیلانی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی صحت کے لئے قوم سے دعا ئوں کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی چلتا پھرتا پاکستان ہیں ،ان کی شدید علالت پوری قوم کے لئے باعث پریشانی و فکر ہے ۔

تازہ ترین