• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میڈیا کی آزادی کے داعی سوشل میڈیا بند کرنا چاہتے ہیں، کائرہ

میڈیا کی آزادی کے داعی سوشل میڈیا بند کرنا چاہتے ہیں، کائرہ 


اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے سوشل میڈیا کنٹر ول کرنے کے حوالے سے قانون بنانے پرحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کل تک میڈیا کی آزادی کے بڑے داعی خان صاحب، آج سوشل میڈیا کو بند کرنا چاہتے ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خان صاحب سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے سے پہلے اپنے گالم گلوچ بریگیڈ کو کنٹرول کریں‘ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں میڈیا آزاد رہا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے آکر میڈیا پر بھی قدغن لگائی۔آئی این پی کے مطابق پی پی پی غیر جمہوری انداز میں حکومت ہٹانے کی مخالف ہے‘ مارچ میں عوام کے حقوق کادفاع کرنے میدان میں آرہے ہیں حکومت اپنے ہی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب جائے گی ‘ماہ مارچ کے دوران حکومت کے خلاف بڑا مارچ ہوگا ۔

تازہ ترین