• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دیکھ رہے ہیں احسان اللہ احسان کہاں ہے، بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ میں مزید عدم استحکام آئیگا، پاکستان

بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ میں مزید عدم استحکام آئیگا، پاکستان


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان نے امریکہ کی طرف سے بھارت کو فضائی دفاع کے ہتھیاروں کے مربوط نظام کی فروخت کے فیصلے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ اس سے پہلے سے مسائل کا شکار خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔ بھارت کی جانب سے جعلی آپریشن کا خطرہ ہے،امریکی صدر پاک بھارت ثالثی کی پیشکش کو حقیقت کا روپ دیں، پاکستان، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نام نکلنے کے حوالے سے پرامید ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی ترکی میں مبینہ موجودگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے کہ وہ کہاں ہیں۔

تازہ ترین