• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کارخانے کا مالک جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مومن آباد میں ڈاکوو ں کی فائرنگ سےزری کے کارخانے کا مالک جاںبحق اور اسکی بھابھی اور بھانجہ شدیدزخمی ہوگئے ، علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشددکا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور میگزین برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق مومن آبادتھانے کی حدوداورنگی ٹاو ن سیکٹر ساڑھے 11رحیم شاہ کالونی کے رہائشی 35 مہتاب عالم ولد اشفاق موٹر سائیکل پر اپنے گھر پہنچا تواس کے تعاقب میں آنے والے2موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوو ں نے اسے اسلحے کی نوک پر لے لیا ،جس پر مہتاب عالم نے شورمچایا تو اس کی بھابھی اور بھانجہ بھی گھر سےباہر آگئے، مہتاب نے مزاحمت کر تے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تودیگر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے مہتاب کو زخمی کردیا ، فائرنگ کے نتیجے میں مہتاب کی بھابھی 35 سالہ صابرہ ناز زوجہ آفتاب عالم اور بھانجہ شارق ولد مرشد علی گولیاں لگنے شدیدزخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے مہتاب کو عباسی اسپتال سے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ، جبکہ مقتول کی بھابھی اور بھانجے کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ بھی گھروں سے نکل آئے اور ایک ڈاکو کو پکڑلیا جبکہ اسکے 2ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے، مشتعل افراد نے پکڑے جانے والے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈاکو کو ہجوم سے چھڑا کر تھانےمنتقل کردیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والےڈاکووں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس کے مطابق تشددکا نشانہ بنے والے ملزم عادل کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ، 2 میگزین اور ایک موٹرسائیکل بر آمد کر لی گئی ہے ۔
تازہ ترین