• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیف بیزوس کا نیا ریکارڈ، ساڑھے 16کروڑ کی حویلی خرید لی


کراچی (نیوز ڈیسک) جیف بیزوس نے ساڑھے 16کروڑ کی بیورلی ہلز حویلی خرید کر لاس اینجلس کے علاقے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جیف بیزوس اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ایمیزون کے بانی ہیں۔ اس معاملے کے حوالے سے باخبر شخص کے مطابق بیورلی ہلز حویلی 9 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے جسے 1930 میں ہالی ووڈ فلم ’ٹائٹین جیک وارنر‘ کیلئے تیار کیا گیا تھا جسے 1992 میں آرکیٹکچرل ڈائجسٹ کی جانب سے ’اصل مغل ریاست اسٹوڈیو‘ کہا گیا تھا۔ یہ اسٹوڈیو بڑے پیمانے پر چھتوں اور اس کے نو ہولز گالف کورس کے ساتھ جارجیائی طرز میں تیار کیا گیا تھا۔ یہ ریگولیٹری فائلنگ کے کچھ ہی دن بعد سامنے آرہا ہے کہ بیزوس نے ایمیزون شیئرز کے 41 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کو فروخت کیا اور یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ وہ آرٹ مارکیٹ میں بھی داخل ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے 5 کروڑ 25 لاکھ روپوں سے نومبر میں ’ہرٹنگ دی ورڈ ریڈیو #2 ‘ خریدا اور ایک کروڑ 85 لاکھ روپے میں ’وگنیٹ 18‘ خریدا۔

تازہ ترین