آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ24؍ جمادی الثانی 1441ھ 19؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نیدرلینڈز میں 2 پوسٹ آفسز میں لیٹر بم دھماکے

ایمسٹرڈیم (این این آئی) نیدرلینڈز کے 2 شہروں کے پوسٹ آفسز میں مشتبہ ʼلیٹر بم دھماکے ہوئے تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ غیر میڈیا کے مطابق پہلا دھماکا نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بدھ کی صبح 8 بجے پوسٹ آفس میں خطوط میں ہوا۔ دوسرا دھماکا نیدرلینڈز کے جنوب میں واقع شہر کرکرادہ کے خطوط علیحدہ کرنیوالی کمپنی کے دفتر میں صبح ساڑھے 8بجے کے قریب ہوا۔ دونوں دھماکوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ ڈچ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ 3 جنوری کو بھیجے گئے ʼلیٹر بم کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر ایک ہی شخص کی جانب سے ارسال کیے گئے۔ اس سے قبل ایک ہوٹل، ایک پیٹرول پمپ، ایک گیراج، ایک اسٹیٹ ایجنٹ و دیگر کو بم دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم کسی بھی واقعے میں بم پھٹ نہیں سکے تھے۔

یورپ سے سے مزید