• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹو کرنسی جرائم کے باعث ایک سال میں 4.5 بلین ڈالر کا نقصان

نیویارک(اے پی پی) کرپٹو کرنسی جرائم کے باعث گزشتہ سال 4.5 بلین ڈالر کا نقصان ہوا جوکہ سال 2018کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ ہے۔کرپٹو کرنسی کی بانی بلاک چین کی فورسینک کمپنی کیفر ٹریس کی رپورٹ کے مطابق ورچوئل کرپٹو کرنسی جرائم نے گزشتہ سال دنیاکو4 .52 بلین ڈالر کے مالی نقصان سے دوچار کیا حالانکہ اس دوران کرپٹو کرنسی ہیکنگ سے ہونے والے نقصانات میں کمی آئی۔ رپورٹ کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2019 میں کرپٹو کرنسی جرائم جیسے کہ دھوکہ دہی اور غلط استعمال کے باعث نقصانات میں 160فیصد سے 1.74بلین ڈالر اضافہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سالہ کرپٹو کرنسی جرائم میں فراڈ اور غلط استعمال کی کیسز میں پانچ گنا اضافہ ہوا جبکہ ہیکنگ اور چوری یا انسائیڈر سکیمنگ میں66 فیصد کمی آئی۔
تازہ ترین