• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی سٹیک ہولڈر عام سائل ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کے اعزاز میں ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس عاطر محمود، رجسٹرار اشترعباس، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر، سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ بھی موجود تھے.اس موقع پر شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والے ججز پر اللہ تبارک و تعالیٰ کا خاص انعام ہے، جج ہونا کوئی نوکری نہیں ہے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی کی جانب سے ذمہ داری ہے فاضل چیف نے مزید کہا کہ جوڈیشل افسران کو ہم ہر ممکن سہولیات اور انفراسٹرکچر فراہم کررہے ہیں لیکن ہمیشہ یاد رکھیں اس سارے سسٹم کا بنیادی سٹیک ہولڈر عام سائل ہے ، اس لئے ہمارا بنیادی مقصد اور نصب العین بھی اس عام سائل کو آسان، سستا اور معیاری انصاف فراہم کرنا ہے ۔ فاضل چیف جسٹس نے ترقی پانے والے جوڈیشل افسران کے مستقبل کے بارے میں نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔
تازہ ترین