پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئےمہم کے دوران صوابی سرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکو گدون سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کیخلاف پسکو ٹاسک فورس ٹوپی ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی فیڈر سے منسلک علاقوں میں رات کے اوقات میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران کئی ٹیمپرڈ میٹروں کو ہٹایا گیا جبکہ بقایاجات کے ضمن میں 35ہزار روپو ں کی ریکوری کی گئی، ایس ای صوابی سرکل نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے۔