گوجرانوالہ میں بسنت منانے کے اعلان پر پولیس نے کارروائی کر کے 50 ہزار پتنگیں اور ڈور کی ہزاروں چرخیاں قبضے میں لے لیں جبکہ پتنگیں اڑانے اور فروخت کرنے والے 20 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
گوجرانوالہ شہر میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود منچلوں نے آج بسنت منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف تھانوں میں مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔
سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے، بسنت منانے والے سیدھا جیل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کرنے والے کم عمر بچوں کے والدین کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔