• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے معروف شاعر جاوید اختر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں فاشسٹ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جاوید اختر کے ہمراہ مہیش بھٹ نے بھی شرکت کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ اُن کے خیال میں کیا بھارتی وزیر اعظم فاشست نظریات رکھتے ہیں۔

جاوید اختر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقیناً مودی فاشسٹ ہیں فاشسٹ کے سر پر سینگ نہیں ہوتے۔ لوگوں کو مجموعی طور پر نفرت کا نشانہ بنانے والا فاشسٹ ہے۔

مہیش بھٹ سے اسلامو فوبیا سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نائن الیون کے بعد اسلامو فوبیا کی لہر چلی۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت منظم انداز میں پھیلائی گئی۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت بی جے پی کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ مہیش بھٹ اور جاوید اختر دونوں ہی بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کی مخالفت کرنے والوں میں شامل ہیں اور حکمران جماعت بی جے پی پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین