• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏ترکی کے کشمیر پر اصولی موقف پر شکریہ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا بیان


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی بے مثال دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پرصدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں ترکی کے صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان اور دوستی  سے متعلق کہا ہے کہ ‏پاکستان اور تر کی میں بے مثال دوستی کا رشتہ ہے، رجب طیب اردگان اور عمران خان کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ترک صدر مسلم دنیا کی مقبول ترین شخصیت

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترک صدر کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب لازوال دوستی کا مظہر ہے۔


فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ترک صدر کے دورے سے تجارتی و کاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن پاک ترک عوام کے دو طرفہ تعلقات کی نئی داغ بیل ڈالے گا، مختلف معاہدوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین