• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا‘، ترک خاتون اوّل

اسلام آباد: ترک خاتون اول کا تقریب سے خطاب


ترک خاتون اول امینہ اردوان نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

ترک خاتون اول امینہ اردوان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں۔ترکی پاکستان کے سماجی بہبود اور عوامی فلاح کے کاموں میں پیش پیش رہا۔

انہوں نےپرتپاک استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ترک خاتون اول نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان ترکی صدیوں قدیم مذہب، ثقافت اور مشترکہ اقدار سے بندھے ہیں۔

تقریب میں ترک خاتون اول کی جانب سے تھیلیسمیا کے مریض بچوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔

پاکستان کی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ترک خاتون اول کو روایتی چادر اورتحفہ پیش کیا۔

تازہ ترین