• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مقدمات بنائے گئے تو یہ حکومت کا چھوٹا پن ہوگا‘، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سنا ہے حکومت نے فضل الرحمان اور خواجہ آصف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی ورکرز اور سیاسی قیادت کے خلاف غداری کے مقدمے کس طرح بنائے جا رہے ہیں۔

’مقدمات بنائے گئے تو یہ حکومت کا چھوٹا پن ہوگا‘، بلاول


قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات کیے گئے تو یہ حکومت کا چھوٹا پن ہو گا، کیا حکومت سیاسی قیادت کوغداری کی مد میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گی؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس بہانے پر ان رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جارہے ہیں۔؟

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود کیا کرتے رہے ہیں، اب کیسے بیانات دے رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیا، مولانا فضل الرحمان نے 10،12 دن کا دھرنا دیا جو پُرامن تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں،احسان اللہ احسان اور راؤ انوار کھلے پھر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو قید کیا جا رہا ہے،حکومت کی صفوں میں سارے لٹیرے بیٹھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین