• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، دو افراد ہلاک

شام میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، دو افراد ہلاک ہوگئے۔


شام کے شمالی صوبہ حلب میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، اس واقعے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور اسکے ساتھ موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا، عرب میڈیا کے مطابق عسکریت پسندوں نے ہیلی کاپٹر کو مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر شامی حکومت کا ہے۔ اور اس میں موجود پائلٹ اور اسکا معاون ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ یہ چند دنوں میں مارگرایا جانے والا دوسرا سرکاری ہیلی کاپٹرہے۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا، ہیلی کاپٹر حلب کے مغربی دیہاتی علاقہ عنجار میں گر کر تباہ ہوا، شامی فوج کی جانب سے اس حوالے سے  اب تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

تازہ ترین