• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم سینیٹر کا بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر احتجاج


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر عتیق شیخ نے ایوان( سینیٹ) میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر احتجاج کیا ۔

سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ مجھے بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا، اس لیے ایوان سے واک آؤٹ کرتا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے منانے پر سینیٹر عتیق شیخ واپس آگئے اور کہا کہ آئندہ میں ایوان میں کورم کی نشاندہی بھی کروں گا ۔

انہوں نے دوران گفتگو ایک مصرع پڑھا ’ تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد ‘اور کہاکہ آج تمام کاروباری افراد کو سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی یاد آتی ہے ۔

سینیٹر عتیق شیخ نے استفسار کیا کہ ، اسحاق ڈار ڈالر خود چھاپتے تھے؟

ان کا کہناتھاکہ سارے انٹیلی جنس ادارے پتہ کریں چینی آٹا سے کس نے پیسے کمائے ، فلور شوگر ملز والے خوشیاں منانے یورپ اور دبئی گئے ہوئے ہیں۔

ایم کیو ایم سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کو بتاؤں گا کہ راولپنڈی کے کتنے لوگوں نے اربوں روپے کمائے ہیں۔

سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ گھی ملز کے مالکان لوگوں کا خون چوس کر جہاز خریدرہے ہیں۔

تازہ ترین