• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات اسٹیڈیم میں پچھلی حکومتوں نے کوئی میچ نہیں کرایا، پرویز الہٰی

گجرات اسٹیڈیم میں پچھلی حکومتوں نے کوئی میچ نہیں کرایا، پرویز الہٰی


حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے گجرات اسٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ کا میچ دیکھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ گجرات میں اسٹیڈیم بنایا تھا لیکن پچھلی حکومتوں نے یہاں ایک میچ بھی نہیں کرایا۔

انہوں نے کہا کہ جب کبڈی مقابلوں کے لیے انٹرنیشنل ٹیموں کے آنے کا فیصلہ ہوا تو میں نے کہا تھا کہ گجرات میں میچ کرائے بغیر انہیں یہ قبول نہیں۔

کبڈی ورلڈ کپ میں آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آذربائیجان کو ہرا کر پول بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ بھارت نے بھی اپنا آخری پول میچ انگلینڈ کے خلاف باآسانی جیت لیا۔ فاتح ٹیموں نے اپنے اپنے پول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

کل سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا جبکہ بھارت کی ٹیم آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔

ایونٹ کے دلچسپ سیمی فائنلز بھی پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

تازہ ترین