• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں جنڈیالہ روڈ پر چٹی کوٹھی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 5 ڈاکو چٹی کوٹھی کے قریب ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر ڈولفن اہلکار وہاں پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیں۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین