• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا رنگ چھا گیا، گھر، دفاتر، گلی محلوں میں تذکرے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر ہاکی لیگ کے پانچویں ایڈیشن نے ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتے قبل ہی اپنا رنگ جمانا شروع کردیا ہے، لوگوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ رہا ہے۔ شہر بھر میں شائقین کر کٹ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔ دفاتر، محفلوں اور گلی کوچوں میں پی ایس ایل کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ بچوں اور منچلے نوجوانوں نے اپنی اپنی ٹیموں کی شرٹس زیب تن کرنا شروع کردی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں پی ایس ایل کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں ان میچوں کے انعقاد کے لئے مختلف انکلوژر میں نصب کرسیوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔ مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی پی ایس ایل کے تمام میچوں کے انعقاد پر خوشی سے نہال ہیں، اور اپنی فیورٹ ٹیموں پر تبصرے کررہے ہیں، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم جیتے ، غیر ملکی کھلاڑیوں اور پی ایس ایل کا مکمل پاکستان میں ہونا پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے۔ بیڈمٹن کی قومی خاتون چیمپئن ماہور شہزاد نے لاہور قلندر کو اپنی فیورٹ ٹیم قرار دیا۔ معروف ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے سارے میچز کا پاکستان میں انعقاد ملک میں عالمی مقابلوں کے راستے کھولے گا۔ ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کراٹیکا سعدی عباس نے کہا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ خاتون کراٹے کاز کلثوم زہرا نے کہا کہ ان کا تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو سلام جو ہمارے میدان آباد کررہے ہیں۔ سابق ہاکی اولمپئن سلمان اکبر تمام میچوں کے انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا۔

تازہ ترین