• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی پانچویں بیٹی کے باپ بن گئے ہیں،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی لازوال رحمتیں مجھ پر ہیں، میرے گھر میں ایک اور ننھی پری آئی ہے۔سوشل میدیا پر اپنی بیٹیوں کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میں یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔تصویر شیئر کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی۔شاہد آفریدی کی پانچویں بیٹی سے قبل چار بیٹیاں ہیں، ان بیٹیوں میں عجوہ آفریدی، اقصیٰ آفریدی، انشا آفریدی، اسمارا آفریدی شامل ہیں۔

تازہ ترین