• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ساتھیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے خفیہ ایجنسی کو ڈیوٹی سونپ دی

اسلا م آباد ( ایوب ناصر ) معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان اور قریبی ساتھیوں کی سرگرمیوں سے باخبر رہنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

باخبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم نے اس مقصد کیلئے وفاقی خفیہ ایجنسی کو ڈیوٹی سونپ دی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منفی سرگرمیوں کے حوالے سے انہیں باخبر رکھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں ایک مشیر کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا، وزیر اعظم کو مفصل خفیہ رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔

اسی طرح وزیراعظم کے ایک قریبی ساتھی کے ساتھ بھی تعلقات تنائو کا شکار ہیں، وزیراعظم کو موصول سیکورٹی رپورٹس میں بعض وزرا ء کو بہت مخلص بھی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین