کراچی(نیوزڈیسک)امریکی فضائیہ نے یونیفارم کوڈ میں داڑھی،پگڑی اور حجاب کی اجازت دیدی ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نئی ہدایات کے مطابق داڑھی صاف ستھری اور دو انچ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور مونچھیں ایسی ہوں کہ اس سے اوپر کا ہونٹ نہ ڈھکا جائے،اس سے قبل امریکی فضائیہ نے مختلف طرح سے مذہبی استثنیٰ دیا تھا۔اس کے علاوہ ائیر مین جو پگڑی اور حجاب پہنیں گے وہ بھی پروفیشنل اور اچھی طرز پر باندھی جائے،ائیر مین فرسٹ کلاس گورشٹن سنگھ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ امریکی فضائیہ نے مجھ جیسی اقلیتوں کا خیال رکھا اور اس چیز کی اجازت دی ہے۔