کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)الیکشن کمیشن سندھ کے ملازمین کا تبادلوں کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا ملازمین کی ہڑتال کے سبب صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں تالہ بندی رہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہڑتال کا نوٹس لے لیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کل کراچی آئیں گے۔الیکشن کمیشن سندھ نے 12 فروری کو 24 ملازمین کے تبادلے اور تقرریوں کا اعلان کیا تھا۔