• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت‘ کالج پرنسپل کی 68 طالبات کے کپڑے اتروا کر جانچ پڑتال

احمد آباد( اے ایف پی) بھارت میں کالج پرنسپل نے 68 طالبات کے کپڑے اترواکر جانچ پڑتال کی ہے جس کی وجہ کالج گارڈن سے سینیٹری پیڈز ملنا تھا۔

کالج قواعد کے مطابق ماہواری کے دوران طالبات ہاسٹل میں رہنے کی پابند ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق،بھارت میں گجرات کے علاقے بھج میں سہجانند گرلز انسٹیٹیوٹ کی طالبات کو اس وقت اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ جب کالج گارڈن میں سینیٹری پیڈز ملنے کے بعد کالج پرنسپل نے 68 طالبات کے کپڑے اترواکر ان کی جانچ پڑتال کی۔

مذکورہ کالج سوامی نارائن ہنڈو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد چلارہے ہیں جو انتہاپسند سوچ رکھتے ہیں۔

کالج قواعد کے مطابق مخصوص ایام کے دوران طالبات کو ہاسٹل تک محدود رہنے کا پابند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین